ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی سمجھی جانے والی خاتون انفلوئنسر دراصل مصنوعی ذہانت کا تیار کردہ کردار نکلی

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والی ایک خاتون انفلوئنسر، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی حامی اور امریکی فوجی قرار دیا جا رہا تھا، دراصل مصنوعی ذہانت سے تخلیق کیا گیا کردار ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا چیٹ بوٹ سے ملنے کی کوشش میں امریکی شہری کی ہلاکت

رپورٹس کے مطابق جیسیکا فوسٹر نامی سوشل میڈیا شخصیت بظاہر ایک امریکی فوجی اور سرگرم سیاسی حامی کے طور پر سامنے آئی، تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ کوئی حقیقی انسان نہیں بلکہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا گیا ڈیجیٹل ماڈل ہے، جس کا وجود صرف آن لائن دنیا تک محدود ہے۔

انسٹاگرام پر مختصر عرصے میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کرنے والی اس شخصیت کی تصاویر، پیغامات اور آن لائن شناخت مکمل طور پر مصنوعی انداز میں تیار کی گئی تھیں۔ اس کے مواد میں اکثر اسے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے یا ان سے وابستگی ظاہر کرتے دکھایا جاتا تھا، جس کے باعث اس کے مداحوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا یہ واقعی خاتون ہیں؟ ووگ میں اے آئی ماڈل کی موجودگی نے معیار حسن پر سوالات اٹھا دیے

ماہرین کے مطابق ایسے اے آئی کردار مخصوص نظریات یا حلقوں کو متاثر کرنے کے لیے تخلیق کیے جاتے ہیں۔ ان کا مقصد صارفین کی توجہ حاصل کرنا، انہیں دیگر پلیٹ فارمز کی طرف منتقل کرنا یا مختلف ذرائع سے مالی فائدہ حاصل کرنا بھی ہو سکتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ نے گزشتہ سال دسمبر میں انسٹاگرام جوائن کیا تھا اور چند ہی ماہ میں اس کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جس کے بعد اس کی حقیقت سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین میں حیرت کی لہر دوڑ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان