موبائل ڈیٹا ختم ہونے پر غیر متوقع چارجز سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاکھوں پاکستانی موبائل صارفین کے لیے ریلیف کی خبر ہے کیونکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے غیر متوقع اور اضافی موبائل ڈیٹا چارجز سے متعلق اہم ہدایت جاری کی ہیں۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات، پی ٹی اے نے عوامی آگاہی کے لیے معلوماتی ویڈیو جاری کردی

پی ٹی اے نے بتایا کہ بہت سے صارفین اپنے ڈیٹا پیک ختم ہونے کے باوجود انٹرنیٹ استعمال جاری رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے پے ایز یو گو (Pay-As-You-Go)  چارجز لاگو ہوتے ہیں اور بیلنس بغیر واضح اطلاع کے تیزی سے کم ہو جاتا ہے۔

اس مسئلے کے حل کے لیے پی ٹی اے نے تمام بڑی موبائل نیٹ ورکس پر دستیاب Balance Save اور  (PayG Blocker)سروس کی اہمیت اجاگر کی ہے۔ یہ سروس خودکار طور پر انٹرنیٹ کو بند کر دیتی ہے جب صارف کا ڈیٹا پیک ختم ہو جائے، تاکہ اضافی چارجز سے بچا جا سکے۔

صارفین یہ سروس آسانی سے نیٹ ورک کے فراہم کردہ کوڈز کے ذریعے فعال کر سکتے ہیں۔ جاز صارفین کت لیے کوڈ *275# ، زونگ کے لیے *4004#، یوفون *6611# ، ٹیلی نار کے لیے *342# ہے۔

پی ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ صارفین کو اپنے موبائل خرچ پر مکمل کنٹرول حاصل رہے اور وہ غیر متوقع چارجز سے محفوظ رہیں۔ یہ اقدام شفافیت اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:نیلامی کا تیسرا راؤنڈ مکمل؛ 5جی اسپیکٹرم کی فروخت سے پی ٹی اے کو 507 ملین ڈالر حاصل

پی ٹی اے نے صارفین کو ترغیب دی ہے کہ وہ فوراً یہ سروس فعال کریں تاکہ اپنے موبائل بیلنس اور ڈیٹا کے استعمال پر بہتر کنٹرول حاصل کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!