بنگلہ دیش: جیبان نگر سرحد پر بھارتی فائرنگ، بنگلہ دیشی نوجوان زخمی

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیبان نگر بارڈر کے قریب بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) کی فائرنگ سے محمد آزاد حسین (26) زخمی ہو گئے۔ آزاد حسین اپنے چند دوستوں کے ساتھ سرحد عبور کر رہے تھے جب BSF اہلکاروں نے ربر کی گولیاں چلائیں۔ دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اور یو این سی ٹی اے ڈی سربراہ کی نیویارک میں ملاقات

زخمی نوجوان کو ابتدائی علاج کے بعد چُوادانگا صدر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی رہائشی اس طرح کے بارڈر حادثات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp