ایک فٹنس ایپ کے ذریعے فرانسیسی جنگی جہاز کا مقام ظاہر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
فرانسیسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک فوجی اہلکار نے اپنی جسمانی سرگرمی ریکارڈ کرنے کے لیے ایک اسمارٹ واچ اور فٹنس ایپ کا استعمال کیا، جس کی وجہ سے اس کے مقام کی معلومات سامنے آگئیں اور بالواسطہ طور پر جہاز کی لوکیشن بھی معلوم ہو گی۔
French sailor reveals position of aircraft carrier with his fitness app.
Run tracking app Strava shows Charles de Gaulle as it steams across the Med. pic.twitter.com/wAQ6kqrQRo
— AlexandruC4 (@AlexandruC4) March 19, 2026
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دستیاب آن لائن ڈیٹا اور سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کرکے فرانسیسی طیارہ بردار جہاز کا تقریباً درست مقام معلوم کیا گیا، جو ترکیہ کے قریب سمندر میں موجود تھا۔
فرانسیسی فوجی حکام نے اس واقعے کو سیکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں کو اپنے مشنز سے متعلق معلومات آن لائن شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
ماہرین کے مطابق اس طرح کی فٹنس ایپس ماضی میں بھی سیکیورٹی خدشات کا باعث بنی ہیں، کیونکہ ان کے ذریعے حساس مقامات کی معلومات غیر ارادی طور پر ظاہر ہو سکتی ہیں۔














