وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کھلی کچہری، عوامی مسائل پر فوری احکامات جاری

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اپر ڈیرہ بگٹی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عید کے دوسرے دن کو بھی عوام کے نام کرتے ہوئے پاکستان ہاؤس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے مختلف اضلاع کے عمائدین اور شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا دورہ سوئی، رنگ روڈ اور گیس منصوبوں کا افتتاح

اپر ڈیرہ بگٹی میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ عید ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عمائدین اور شہریوں کے ساتھ روایتی قبائلی انداز میں حال احوال معلوم کیا اور ان کے مسائل بغور سنے۔ اس موقع پر کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر اضلاع سے آئے ہوئے قبائلی عمائدین اور عوام نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔

عید کا دوسرا دن ایک عوامی کھلی کچہری میں تبدیل ہو گیا، جہاں وزیر اعلیٰ نے شہریوں کے مسائل سننے کے بعد موقع پر ہی ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ تقریباً 5 گھنٹے سے زائد وقت تک عوامی مجمع میں موجود رہے اور شہریوں سے براہِ راست گفتگو کرتے رہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان، جو ملک کے 46 فیصد رقبے پر مشتمل ہے، میں بکھری ہوئی آبادی تک بنیادی سہولیات کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرین پاکستان انیشیٹو فیز2، بلوچستان کے کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے قرضے دیے گئے، سرفراز بگٹی

انہوں نے کہا کہ بنیادی مواصلاتی ڈھانچے سے لے کر دیگر تمام سہولیات کی فراہمی ایک منظم حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہے اور دستیاب وسائل کو عوامی فلاح کے اجتماعی منصوبوں پر بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ میں بھی عوامی بہبود کے قابلِ عمل منصوبے شامل کیے جائیں گے، جبکہ تمام منظور شدہ ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ ہوں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے اور وہ خود ان منصوبوں کی تشکیل سے لے کر تکمیل تک نگرانی کریں گے۔ اس موقع پر عمائدین اور عوام نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں