گرین پاکستان انیشیٹو فیز2، بلوچستان کے کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے قرضے دیے گئے، سرفراز بگٹی

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت بلوچستان نے گرین پاکستان انیشیٹو فیز2 کے تحت صوبے کے 847 کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کر دیے ہیں، جس سے صوبے میں 35 ہزار 609 ایکڑ رقبے پر کاشتکاری ممکن بنائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ گرین پاکستان انیشیٹو‘ کا فلیگ شپ پراجیکٹ ’فان گرو‘ کون سے انقلابی اقدامات کر رہا ہے؟

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق اس سے قبل گرین پاکستان انیشیٹو فیز ون کے تحت 257 کسانوں کو 6.85 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جاچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کسان کارڈ کے ذریعے غریب اور مستحق کسانوں کو مالی سہولت فراہم کر رہی ہے تاکہ زرعی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: گرین پاکستان انیشیٹو: بیلاروس نے ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹرز پاکستان کے حوالے کردیے

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی سے صوبے کا زرعی شعبہ مستحکم ہوگا اور کسانوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی، جس سے مجموعی طور پر معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟