کوئٹہ سے ٹرین آپریشن ایک روز کیلئے بند، جعفر ایکسپریس بھی منسوخ

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ریلوے حکام نے 23 مارچ کو کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اہم ٹرین جعفر ایکسپریس بھی متاثر ہوگی جبکہ مسافروں کو کرایہ واپس کیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 23 مارچ کو روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی یہی ٹرین جیکب آباد کے مقام پر ہی منسوخ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: ٹرین اور بس میں تصادم، 12 افراد جاں بحق

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے اور ٹرین سروس صرف ایک روز کے لیے معطل رہے گی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مسافروں کو مکمل کرایہ واپس کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی مالی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکام نے مزید بتایا کہ 23 مارچ کے بعد ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp