صدر ٹرمپ کے امریکا ایران مذاکرات کی خبروں پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز بڑی کمی دیکھنے میں آئی جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری بات چیت کو مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے جنگ کے خاتمے کی امید ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا مسعود پزشکیان کو فون: صدر ٹرمپ کا ایران کے پاور پلانٹس پر حملے 5 روز تک مؤخر کرنے کا اعلان

سی این این کے مطابق عالمی معیار برینٹ خام تیل کی قیمت 7 فیصد سے زائد کمی کے بعد تقریباً 104 ڈالر فی بیرل تک آ گئی جبکہ ایک وقت میں یہ 13 فیصد تک بھی گر گئی تھی۔

قبل ازیں اسی روز برینٹ کی قیمت 114 ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔

اسی طرح امریکی معیار ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی 6.9 فیصد کمی کے ساتھ 91.4 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جو دن کے آغاز میں تقریباً 100 ڈالر کے قریب تھی۔

مزید پڑھیے: کیا تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے؟

تاہم اس کمی کے باوجود تیل کی قیمتیں اب بھی 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں سے پہلے کے مقابلے میں ایک تہائی سے زیادہ بلند ہیں۔

ٹرمپ کا مذاکرات کا دعویٰ

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں میں نہایت مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا مکمل خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات پورے ہفتے جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں: تیل کے بحران پر قابو پانے کے لیے انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے کونسے کام تجویز کیے؟

صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکی محکمہ جنگ کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کے انفراسٹرکچر پر ممکنہ حملے 5 دن کے لیے مؤخر کر دیے جائیں جس کا انحصار جاری مذاکرات کی کامیابی پر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات: نائب صدر جے ڈی وینس کو پاکستان یا ترکی بھیجنے کی قیاس آرائیاں

قاسم خان کا جنیوا میں بی این ایم رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب، پاکستان مخالف حلقوں سے روابط پر سوالات

ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید سخت حملے کیے جائیں گے، امریکا کا انتباہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے 14 اور 15 مئی کو دورہ چین کا اعلان، صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کو صدارتی سائنس و ٹیکنالوجی کونسل میں شامل کرلیا

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ