لاگارڈیا میں خوفناک طیارہ حادثہ، فضائی میزبان معجزانہ طور پر کیسے زندہ بچ گئیں؟

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئر کینیڈا کا ایک مسافر طیارہ نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران فائر بریگیڈ کے ایک ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق مونٹریال سے آنے والی CRJ-900 پرواز میں 72 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ رن وے پر اتر رہا تھا اور اسی دوران ایک فائر ٹرک جسے ایک دوسرے طیارے کی ہنگامی جانچ کے لیے رن وے عبور کرنے کی اجازت دی گئی تھی اس کی زد میں آ گیا۔

حادثے میں ایک سینئر فضائی میزبان سولانج ٹریمبلے حیرت انگیز طور پر زندہ بچ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنی جمپ سیٹ کے ساتھ بندھی ہوئی حالت میں طیارے سے تقریباً 330 فٹ دور جا گریں۔ ان کی ٹانگ میں متعدد فریکچر آئے ہیں اور انہیں سرجری کی ضرورت پیش آئے گی۔ ان کی بیٹی کے مطابق ان کا زندہ بچ جانا ’معجزہ‘ ہے۔

زندہ بچ جانے والی مسافر نے بتایا کہ لینڈنگ کے دوران طیارے میں شدید جھٹکے محسوس ہوئے اچانک بریک لگا اور پھر زور دار دھماکے کی آواز آئی جس کے باعث کئی مسافر اپنی نشستوں سے اچھل گئے اور زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں مسافروں نے ایک دوسرے کی مدد سے طیارے سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور ’میں صرف اس بات پر خوش ہوں کہ میں زندہ ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک کے لاگارڈیا ہوائی اڈے پر طیارہ حادثہ: 2 ہلاک، درجنوں زخمی

حادثے کی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ طیارہ ٹرک سے ٹکرا کر دونوں کو رن وے پر گھسیٹتا ہوا لے گیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی آڈیو کے مطابق کنٹرولر نے طیارے کو بتایا تھا کہ فائر ٹرک رن وے پر آ رہا ہے اور پھر کچھ لمحوں بعد اسے رکنے کا حکم دیتے ہوئے چیختا ہے ’رکو، رکو، ٹرک 1 رکو‘۔

تقریباً 20 منٹ بعد کنٹرولر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ’ہم پہلے ایک ہنگامی صورتحال سے نمٹ رہے تھے مجھ سے غلطی ہو گئی‘۔

یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکی ہوابازی کے نظام کو عملے کی کمی اور دیگر انتظامی مسائل کا سامنا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اصل وجوہات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا