کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، انتہائی مطلوب ڈاکو نے ہتھیار ڈال دیے

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب پولیس اور ملٹری انٹیلیجنس کی مشترکہ کارروائی میں کوش گینگ کے انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ ڈاکو منیر عرف منی کوش نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

حکومت پنجاب نے منیر عرف منی کوش کی گرفتاری کے لیے 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہوا تھا۔

کچے کے اس آپریشن میں اب تک 65 ڈاکو ہلاک ہو چکے ہیں، 99 افراد زخمی حالت میں گرفتار ہوئے اور 283 نے خود ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

ڈی پی او رحیم یار خان عرفان نے کہاکہ کچے کے تمام ڈاکوؤں کی گرفتاری یا سرنڈر تک کارروائی بلا تعطل جاری رہے گی۔

پنجاب کے آئی جی عبدالکریم نے خطرناک ڈاکو کے ہتھیار ڈالنے پر رحیم یار خان پولیس کی ٹیم کو شاباشی دی اور ہدایت کی کہ کچے میں موجود دیگر کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر عادل راجا کا گھناؤنا چہرہ پھر بے نقاب، اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے ڈالا

پاکستانی طلبہ کے لیے بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس کا اعلان

ملک میں گدھوں اور خچروں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں اضافہ

خیالی پلاؤ: جاگتے میں خواب دیکھنا ٹھیک لیکن لت خطرناک

ایکشن کمیٹی کی احتجاج کی کال برقرار، مظفرآباد میں 3 جون کو آل پارٹیز کانفرنس طلب

ویڈیو

ایم پی ایز نے بغاوت کردی، کیا سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں ہے؟

بھارت ایک بار پھر شوق پورا کرلے، افواج پاکستان جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک