امریکا، ایران مجوزہ مذاکرات، کس نے کیا شرائط رکھیں؟

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 15 نکاتی جنگ بندی منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں ایران کے بیلسٹک میزائل اور نیوکلیئر پروگرامز پر پابندیوں سمیت متعدد اہم شرائط شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان، ترکیہ اور مصر کی امریکا ایران جنگ بندی کے لیے کوششیں: رائٹرز

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے تحت، خلیج فارس کی اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمُز کھلی رکھی جائے اور ایران کو اپنے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کو منتقل کرنا ہوگا۔ ایران کو نطنز، اصفہان اور فروڈو کے بڑے نیوکلیئر مراکز تک مکمل رسائی دینا ہوگی اور علاقائی پراکسی سرگرمیوں اور حلیف عسکری گروپوں کی حمایت ختم کرنا ہوگی۔

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 15 نکاتی منصوبے کے بدلے امریکا نے تجویز دی ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں مکمل طور پر ختم کی جائیں، اس کے شہری نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کی جائے اور ’سنیپ بیک‘ پابندی کے میکانزم کو ختم کیا جائے۔

یہ منصوبہ پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچایا گیا، جس نے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش بھی کی ہے۔ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اس معاملے میں کلیدی رابطہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ: صرف 6 دن میں امریکی اخراجات 11.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

دوسری جانب ایران نے اس منصوبے پر ردعمل دیا ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ٹرمپ خود سے مذاکرات کر رہے ہیں، اور میجر جنرل علی عبد اللہ علی آبادی نے خبردار کیا کہ جنگ مکمل فتح تک جاری رہے گی۔

ایران کی 5 کلیدی شرائط میں جنگ کا فوری خاتمہ، امریکا کی مستقبل کی عسکری مداخلت نہ ہونے کی ضمانت، مالی معاوضہ، آبنائے ہرمُز پر کنٹرول اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات یا پابندیاں نہ ہونا شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم