حج 2026 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے لیے انتظامات مکمل کرتے ہوئے حج پروازوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پاکستان سے حج آپریشن 18 اپریل سے شروع ہوگا اور یہ سلسلہ 21 مئی تک بلا تعطل جاری رہے گا، جس کے تحت عازمینِ حج کی پہلی پرواز سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2026: مثالی انتظامات یقینی بنائے جائیں، عازمین کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل

وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق اس سال حج انتظامات میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی، اور 17 فروری تک بائیو میٹرک عمل مکمل ہونے کے فوراً بعد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش، مکتب کی الاٹمنٹ اور ٹرانسپورٹیشن کے پیچیدہ مراحل کو حتمی شکل دی گئی۔

ویزہ پراسس کے فوری مکمل ہونے کے بعد حج پروازوں کا شیڈول جاری کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان حج مشن نے سعودی عرب کے مقرر کردہ طریقہ کار کے مطابق تمام انتظامات ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیے ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت کل 468 پروازیں چلائی جائیں گی تاکہ ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جا سکے۔ اس میں 67 ہزار 230 مرد اور 51 ہزار 846 خواتین عازمین شامل ہیں۔ 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پہلی پروازیں روانہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری عازمین حج 2026 متوجہ ہوں، حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے

وزارت کے مطابق مدینہ منورہ کے لیے 186 اور جدہ کے لیے 282 پروازیں چلائی جائیں گی۔ پاکستان کے آٹھ شہروں سے حج پروازیں روانہ ہوں گی، جن میں اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124، لاہور سے 104، کوئٹہ سے 18، ملتان سے 34، سیالکوٹ سے 26، فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے 5 پروازیں شامل ہیں۔ حج آپریشن میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن، ایئر بلیو، ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حصہ لے رہی ہیں۔

عازمین حج کو ہدایات

عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرواز، روانگی کے وقت اور متعلقہ ایئرپورٹ کی معلومات کے لیے “پاک حج 2026” موبائل ایپ استعمال کریں۔ یہ ایپ نہ صرف پروازوں کی تازہ ترین صورتحال فراہم کرے گی بلکہ مکہ اور مدینہ میں رہائش گاہوں کی لوکیشن اور دیگر ضروری اعلانات کے لیے بھی مستند ذریعہ ہوگی۔ اس کے علاوہ تمام تفصیلات وزارت کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور نے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے آئندہ ہونے والے کسی بھی تربیتی پروگرام یا شیڈول میں ممکنہ تبدیلیوں سے بروقت آگاہ رہیں۔ حکومت پاکستان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ایک لاکھ 20 ہزار عازمین کو سعودی عرب میں بہترین سفری اور رہائشی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ مناسکِ حج ادا کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں