وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:چین میں بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ ایوارڈ تقریب، پاکستانی سفیر کی شرکت، طلبہ کو اعزازات سے نوازا

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ’ٹو سیشنز‘ کی کامیاب تکمیل پر چینی قیادت کو مبارکباد دی اور صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور وزیر خارجہ وانگ یی کا یوم پاکستان کی خوشیوں پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے چین کی مستحکم اقتصادی حمایت کو سراہا اور زراعت، صنعتی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے ترجیحی منصوبوں کے ساتھ سی پیک 2.0 کو آگے بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

سفیر جیانگ زیڈونگ نے پاکستان کی اقتصادی استقامت اور اصلاحات کو سراہا اور چین کی تجارت و سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کا اعادہ کیا۔ فریقین نے جاری ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطح رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:پاک چین مشترکہ بحری مشق کے لیے پیپلز لبریشن آرمی کے بحری جہاز داچنگ کی کراچی آمد

علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی اور استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی ہم آہنگی جاری رکھنے اور پائیدار پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے اعادہ پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن تیار، صوبائی حکومت سے مشاورت جاری

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم