پی آئی اے کی اسلام آباد اور لاہور سے لندن ہیتھرو کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) 29 اور 30 مارچ 2026 سے بالترتیب اسلام آباد اور لاہور سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: لندن کے لیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کا اعلان، دیگر شہروں تک توسیع کی کوشش

ایکس پوسٹ میں انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، بزرگوں، کاروباری افراد اور طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان براہِ راست پروازوں سے وقت اور اخراجات میں نمایاں بچت ہوگی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت نے مانچسٹر کے لیے پروازوں کے آغاز کے فوراً بعد لندن کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

انہوں نے اس موقع پر برٹش ہائی کمیشن پاکستان، برطانوی شعبہ ٹرانسپورٹ، وزارتِ دفاع، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی پی آئی اے کی بروقت نجکاری اور قلیل مدت میں ہونے والی بہتری کا نتیجہ ہے۔ پاکستانی عوام جلد ہی پی آئی اے کے بیڑے میں اضافے اور برطانیہ، یورپ اور کینیڈا کے لیے مزید براہِ راست پروازوں کی بحالی دیکھیں گے۔ حکومت امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ بھی براہِ راست پروازوں کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نے فجیرہ کے لیے پروازیں معطل کر دیں، العین کے لیے جاری

آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت میں مثبت تبدیلیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور تمام شراکت داروں کے لیے روشن مستقبل کی امید ظاہر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

فیصل آباد میں حیران کن منظر، آگ بجھانے کے ایمرجنسی سسٹم سے شہری ہاتھ منہ دھونے لگے، ویڈیو وائرل

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں