مشرق وسطیٰ جنگ کے بعد عالمی تجارت کا رخ پاکستان کی جانب، بندرگاہوں پر ریکارڈ سرگرمیاں

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور خلیجی خطے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے عالمی تجارت کے نقشے کو بدل کر رکھ دیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان تیزی سے ایک اہم تجارتی اور لاجسٹک مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر شپنگ روٹس میں تبدیلی کے باعث پاکستانی بندرگاہوں پر غیر معمولی سرگرمی دیکھنے میں آرہی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم موقع قرار دی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ پر کارگو ہینڈلنگ میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرف چند ہفتوں کے دوران کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ کی سطح اس حد تک بڑھ گئی کہ یہ گزشتہ پورے سال کے اعداد و شمار کے برابر پہنچ گئی۔ دستیاب اعداد کے مطابق کراچی پورٹ پر حالیہ عرصے میں 8313 کنٹینرز کی ہینڈلنگ ہوئی، جبکہ سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 8300 کنٹینرز آئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے روس اور وسط ایشیا کے لیے بحیرہ عرب کے تجارتی راستے پیش کردیے

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیج میں شپنگ رکاوٹوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث عالمی تجارتی راستوں میں ردوبدل کیا جا رہا ہے، جس کا براہ راست فائدہ پاکستان کو مل رہا ہے۔ جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل پر 5286 کنٹینرز جبکہ ہچیسن پورٹ پر 1827 کنٹینرز کی ترسیل اور پراسیسنگ مکمل کی گئی۔ اسی طرح کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر بھی تقریباً 1200 کنٹینرز ہینڈل کیے گئے۔

بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال نے پاکستان کو ایک مستقل ٹرانس شپمنٹ حب بننے کا نادر موقع فراہم کیا ہے۔ ان کے مطابق عالمی کمپنیوں کی جانب سے متبادل اور محفوظ راستوں کی تلاش میں پاکستان کو ایک قابل اعتماد اور مؤثر آپشن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز بند: پاکستانی پورٹس کی دنیا بھر کو ٹرانزٹ سہولت دستیاب

ماہرین اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور جدید انفرااسٹرکچر کی ترقی نے پاکستان کی بندرگاہوں کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس کے باعث ملک خطے میں تجارتی اور لاجسٹک سرگرمیوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ موجودہ حالات میں اگر اس موقع سے درست انداز میں فائدہ اٹھایا جائے تو پاکستان نہ صرف عارضی بلکہ مستقل بنیادوں پر عالمی تجارتی نقشے میں اپنی جگہ مضبوط کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا