اعزاز ہے کہ پاکستان بڑے تنازع میں ثالث کا کردار ادا کررہا ہے، خواجہ آصف

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کی صورتحال میں الگ نہیں رہ سکتا، یہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ثالثی کرے، پاکستان بڑے تنازع میں ثالث کا کردار ادا کررہا ہے ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ تین مسلم ممالک اس وقت کوشش کر رہے ہیں کہ موجودہ جنگ روکی جائے اور خطے میں تباہی و بربادی کا سلسلہ ختم ہو۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں، چین

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی قیادت، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل عاصم منیر کو جو مقام حاصل ہے، وہ خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ثالثی کے لیے ہموار ماحول فراہم کیا ہے اور تینوں ممالک کی رائے شامل ہوگی، کیونکہ پوری مسلم امہ کی خواہش ہے کہ خطے میں امن قائم ہو۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد پاکستان کا خطے اور عالمی برادری میں مقام بلند ہوا ہے اور پاکستان کو مسلم ممالک میں بھی باوقار حیثیت حاصل ہوئی۔ اس کے بعد پاکستان نے بہترین سفارتکاری کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال میں پاکستان کے پاس ثالثی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، مولانا فضل الرحمان

خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ 70 سال کی تاریخ میں پاکستان کا موجودہ عالمی و علاقائی مقام منفرد ہے، اور پیچیدہ حالات کے باوجود پاکستان کے تعلقات مضبوط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باوجود ملک اپنے نظام کو بہتر طریقے سے چلانے میں کامیاب ہے اور پاکستان خطے میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ یہ تاریخ کا تقاضا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ثالثی کرے اور دنیا میں امن کے لیے پاکستان کی خدمات یاد رکھی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان بڑے تنازع میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور موجودہ صورتحال میں پاکستان خطے سے الگ نہیں ہو سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی