موجودہ صورتحال میں پاکستان کے پاس ثالثی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، مولانا فضل الرحمان

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اور قومی سطح پر واضح قومی پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے، خطے کی صورتحال میں پاکستان کے پاس ثالثی کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر وہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کی تجویز دے چکے ہیں تاکہ قومی مشاورت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں، چین

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اور قومی سطح پر واضح قومی پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اسلامی دنیا مسلسل بحرانوں کا شکار ہے اور ہر طرف جنگی ماحول پایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عراق اور لیبیا کے بعد اب ایران کے حالات بھی تشویشناک ہو چکے ہیں، اس لیے مسلم ممالک کو اسلامی بلاک کی جانب پیشرفت کرنی چاہیے۔

مولانا فضل فضل الرحمان کے انہوں نے مزید کہا کہ ثالثی کی باتیں ضرور ہورہی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان اس وقت ثالثی کی پوزیشن میں ہے، پاکستان کے پاس ثالثی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، نہ ہی ملک کی کوئی واضح خارجہ پالیسی نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں پاکستان متحرک، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ٹرمپ سے رابطہ: فنانشل ٹائمز کی رپورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور ٹانک سمیت کئی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، جبکہ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر بھی حالات کشیدہ ہیں، ملک میں حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دے رہی اور مختلف علاقے بدامنی کا شکار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم