پاکستان میں 5 جی سروس کا آغاز: ڈیجیٹل ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے دور کی شروعات

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں 5 جی سروس کے آغاز کے ساتھ ہی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: 5 جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا یہ نیا میدان پاکستان کے لیے کونسے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں 300 سے زیادہ 5 جی سائٹس فعال ہو چکی ہیں، اور بڑے شہروں اور اہم مقامات پر سروس کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔

جاز کی 180 اور زونگ کی 150 فائیو جی سائٹس فعال ہیں جبکہ 103 موبائل برانڈز پر 2 ہزار 254 ڈیوائسز میں بھی 5 جی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے 5 جی ٹیکنالوجی کے آغاز کو ملکی ڈیجیٹل ترقی کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا اور اس کامیاب نیلامی میں وزیرِاعظم، وزارت آئی ٹی، ایس آئی ایف سی اور پی ٹی اے کی کوششوں کو سراہا۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق 5 جی اسپیکٹرم کے ذریعے انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے ملک میں ڈیجیٹل ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

نیلامی میں تین بڑی بین الاقوامی کمپنیاں اتصالات، چائنا موبائل اور ویون گروپ نے پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔

اس کے علاوہ جاز (ویون گروپ) نے آئندہ 3 سالوں کے دوران پاکستان میں مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: 5 جی اسپیکٹرم ٹیکنالوجی کا اجرا زراعت اور صنعت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم

یہ سرمایہ کاری ملکی معیشت کی بحالی اور پائیدار ترقی کی سمت میں ایک واضح اشارہ ہے اور پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں مواقع پیدا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی سطح پر خواتین کرکٹ کی شاندار ترقی، ٹیلنٹ کے باوجود پاکستان کیوں پیچھے؟

اسپیس ایکس کے سابق انجینیئروں کی ٹیکنالوجی کمپنی نے 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرمایہ حاصل کرلیا

ایران کی بدنیت اور جھوٹی قیادت ملک کو مکمل تباہی کی طرف لے کر جارہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان علما کونسل اور عالمی تنظیمِ تعظیمِ حرمین شریفین کی سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خواتین ہاکی کو دوبارہ فعال بنانے کا منصوبہ، نئی کھلاڑیوں کو عالمی میدان میں موقع مل گیا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟