سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار کی تصدیق

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ تینوں وزرائے خارجہ اگلے روز وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی غیرملکی مہمانوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ اصل ملاقات ترکیہ میں طے تھی، تاہم مصروفیات کی وجہ سے یہ اسلام آباد میں رکھی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ تنازعات کے حل کی کوشش کررہا ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دوست ممالک تعاون فراہم کررہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس مرحلے پر میڈیا کے سامنے زیادہ بات کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا نے جنگ بندی کے لیے 15 نکاتی فارمولا پاکستان کے ذریعے ایران کو پیش کیا، جس کی تصدیق ایران نے کی اور پھر اپنا جواب بھی پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پہنچایا گیا۔

پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک