نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال پر پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس میں تفصیلی اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی، اور خطے میں جاری تنازعات کے جلد اور مستقل خاتمے پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کے دورے پر آنے والے وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں انتہائی مثبت اور مفید رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چار ملکی مشاورتی عمل کا دوسرا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے شرکت کی۔ اس سے قبل پہلا اجلاس 19 تاریخ کو منعقد ہوا تھا۔ اجلاس میں موجودہ علاقائی کشیدگی، انسانی جانوں کے نقصان اور معاشی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
At the opening of the Quadrilateral Consultations in Islamabad on 29 March 2026, the Foreign Ministers of Pakistan, Saudi Arabia, Türkiye, and Egypt pose for a family photo. pic.twitter.com/sENSsvUdOU
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) March 29, 2026
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جاری تنازع انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ اس کے اثرات پورے خطے میں عوام کی زندگیوں اور معیشت پر پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان مشکل حالات میں مسلم اُمہ کا اتحاد نہایت اہم ہے تاکہ مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے ممکنہ امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں ایسے کسی بھی سفارتی اقدام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا، جس کا مقصد کشیدگی میں کمی، عسکری تصادم کے خطرات کو کم کرنا اور بامعنی مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہو۔
The Consultations among the Foreign Ministers of Pakistan, Saudi Arabia, Türkiye, and Egypt have commenced in Islamabad on 29 March 2026.
Convened at the invitation of Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, the Foreign Ministers during… pic.twitter.com/5capTCXUNO
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) March 29, 2026
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلسل علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور تنازع کے خاتمے کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران اور امریکہ دونوں نے مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جو ایک مثبت پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ان کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی، جس میں انتونیو گوتریس سے تفصیلی بات چیت شامل ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی امن کوششوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received H.H. Prince Faisal bin Farhan Al Saud @FaisalbinFarhan , Foreign Minister of the Kingdom of Saudi Arabia, at the Ministry of Foreign Affairs today. The two sides will engage in comprehensive… pic.twitter.com/W4weMUmkT9
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) March 29, 2026
اسحاق ڈار کے مطابق انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کیے ہیں تاکہ جاری تنازع کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے عالمی حمایت حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ خطے میں جنگ کا خاتمہ ہو اور امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
آخر میں انہوں نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔














