’فلرز نے ایشوریہ اور کترینہ کی قدرتی خوبصورتی چھین لی‘، نادیہ خان نے یہ بات کیوں کہی؟

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے بالی ووڈ اداکاراؤں ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کے مبینہ کاسمیٹک پروسیجرز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری تبدیلیاں بعض اوقات قدرتی خوبصورتی کو متاثر کر سکتی ہیں۔

نادیہ خان نے اپنے مارننگ شو میں ایک ڈرماٹولوجسٹ سے گفتگو کے دوران نادیہ خان نے کاسمیٹک پروسیجرز کے ممکنہ اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ذہن میں یہ خدشہ موجود رہتا ہے کہ کہیں وہ بھی معروف شخصیات کی طرح ایسے نتائج کا سامنا نہ کریں جو ان کی ظاہری شخصیت کو متاثر کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ کاسمیٹک پروسیجرز کروانے سے پہلے ہمارے ذہن میں ایک خوف آتا ہے کہ کہیں ہمارا چہرہ بھی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کی طرح خراب نہ ہو جائے۔ وہ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہوتی تھیں، لیکن پروسیجرز کی وجہ سے ان کے چہرے متاثر ہوئے، تو پھر ہمارا کیا بنے گا؟ مزید یہ کہ ان کے چہرے دوبارہ اپنی اصل حالت میں بھی واپس نہیں آئے۔ اس کیفیت کو کیا کہتے ہیں؟ کیا اسے ‘پلو فیس’ (Pillow Face) کہا جاتا ہے؟ آخر ان کے ساتھ ہوا کیا تھا؟

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 365 News (@365.newspk)

اس موقع پر پروگرام میں موجود ڈرما ٹولو جسٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کے ڈھیلے پن یا جھریوں کے لیے فلرز ضروری نہیں ہوتے۔ اگر آپ چہرے کے ہر حصے میں فلرز شامل کرتے جائیں تو چہرہ خراب ہو سکتا ہے اور غیر معمولی طور پر بڑا نظر آنے لگتا ہے۔ اسی طرح اگر چہرے پر ڈھیلا پن یا ابھار موجود ہوں تو ان پر کتنے فلرز لگائے جا سکتے ہیں؟ ان کی شکل اس لیے تبدیل ہوئی کیونکہ انہوں نے فلرز کا استعمال کیا، کوئی اور سرجری نہیں کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’بس بہت ہو گیا‘، نادیہ خان کی فنکاروں کو آخری وارننگ، قانونی کارروائی کی دھمکی

ڈرما ٹولو جسٹ کا مزید کہنا تھا کہ چہرے میں آنے والی بعض تبدیلیاں فلرز کے زیادہ استعمال کا نتیجہ ہو سکتی ہیں جبکہ ہر صورت میں سرجری کو ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔

نادیہ خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے جہاں کچھ افراد نے ان کی رائے سے اتفاق کیا جبکہ بعض صارفین نے اسے ذاتی معاملات پر غیر ضروری تبصرہ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp