پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پہلی پرواز PK 785 آلندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ پرواز کے موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر جناب ڈاکٹر فیصل نے استقبال کیا۔
اس موقع پر ہیتھرو ائیرپورٹ کو پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا، جبکہ ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا۔
A great day for Pakistan.
The national flag carrier #Pakistan International Airlines @Official_PIA flight PK 785 from #Islamabad landing #London Heathrow @HeathrowAirport after 6 six years.@PakPMO@ForeignOfficePk
@PkPublicDiplo@GovtofPakistan@epwing_official@MoIB_Official… pic.twitter.com/3IbrKUUWfK— Pakistan High Commission London (@PakistaninUK) March 29, 2026
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر نے کہا کہ پی آئی اے کی یہ پرواز اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے پاکستانیوں کی دل کی آواز ہے اور اسے ترقی کی راہوں پر آگے بڑھنا چاہیے۔
ہیتھرو ائیرپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کے ساتھ ہمارا سات دہائیوں پر استوار رشتہ ہے اور آج ہمارا پرانا دوست واپس آگیا، ہم اسے تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔











