اٹلس ہونڈا کی بڑی سرمایہ کاری، پیداواری صلاحیت 20 لاکھ موٹر سائیکل سالانہ کرنے کا فیصلہ

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلس ہونڈا لمٹیڈ نے آئندہ مالی سال کے لیے 5.3 ارب روپے (قریباً 2 کروڑ ڈالر) کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ کمپنی نے یہ اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائے گئے نوٹس میں کیا۔

مزید پڑھیں: سالوں بعد ہونڈا نے اپنے لوگو میں لگا ’ایچ‘ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

کمپنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری پاکستان میں موٹر سائیکل آپریشنز کی توسیع، آٹومیشن اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے کی جائے گی، جس کے بعد سالانہ پیداواری صلاحیت بڑھ کر 20 لاکھ یونٹس ہو جائے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ قریباً 39 فیصد بڑی توسیع ہے، جس سے مستقبل میں کمپنی کی آمدن اور منافع میں اضافہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ہونڈا سوک فیس لفٹ کی تعارفی قیمتوں کا اعلان

اٹلس ہونڈا 1962 میں قائم ہوئی اور یہ ملک میں موٹر سائیکلوں اور اسپیئر پارٹس کی تیاری و فروخت میں اہم مقام رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور