خلع کے بعد سوشل میڈیا پر تنازعہ، ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی ٹک ٹاکرسحر حیات نے شوہر سمیع رشید سے علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سابق شوہر انہیں گالیاں دیتے تھے اور ان پر ہاتھ بھی اٹھایا تھا۔

سحر حیات نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے خلع لی ہے کیونکہ مجھے روزانہ طلاق کی دھمکیاں سننے کو ملتی تھیں، میرے شوہر مجھے اپنے والدین اور گھر والوں کے سامنے گالیاں دیتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال کو برداشت کر رہی تھیں لیکن سمیع نے ان پر دو بار ہاتھ اٹھایا ایک جب وہ 8 ماہ کی حاملہ تھیں اور دوسرا جس دن وہ گھر چھوڑ کر آ رہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sehar Hayyat (@iseharhayat)

سحر حیات نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سمیع شادی کے دن سے ہی ان کے ساتھ دھوکہ کر رہے تھے۔ انہوں نے حق مہر 2 کروڑ روپے رکھنے کا وعدہ کیا لیکن نکاح کے وقت مولانا سے صرف 5 لاکھ لکھوایا اور مائک پر اعلان کروایا کہ یہ 50 لاکھ ہے۔ سحر نے اس پر سمجھوتہ کیا کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ یہ شادی ہو اور ایک مستحکم رشتہ بنے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے میری بیٹی کے اخراجات کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں دیا اور اپنی انسٹا اسٹوریز میں میرے ماضی کا ذکر کیا، اگر وہ سوشل میڈیا پر سرِ عام میرے ماضی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں تو ظاہر ہے کہ وہ آف کیمرہ بھی ایسا ہی کر رہے ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sehar Hayyat (@iseharhayat)

سحر حیات نے یہ بھی کہا کہ مجھے میری گاڑی بھی ابھی تک واپس نہیں ملی، اگر انہیں واقعی اپنی بیٹی اتنی یاد آتی ہے تو آ کر کار کی چابیاں میرے منہ  پر مار سکتے تھے لیکن نہیں ان کے لیے کار زیادہ اہم ہے۔

دوسری جانب سمیع رشید نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی اصل وجہ ایک معمولی جھگڑا تھا جو ان کی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر پیش آیا۔

سمیع کا کہنا ہے کہ ان کے والدین بیٹی کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے تھے تاہم سحر کو یہ بات ناگوار گزری اور انہوں نے سمیع سے کہا کہ وہ اپنے والدین کو اسٹیج سے ہٹا دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sami Rasheed (@samirasheedofficial)

سمیع کے مطابق اسی بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے علیحدگی اور بالآخر طلاق تک جا پہنچی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہی وہ وجہ تھی جس کی بنیاد پر سحر حیات نے خلع کے لیے درخواست دی۔

واضح رہے کہ سحر حیات 2023 میں ٹک ٹاکر سمیع رشید سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد میڈیا کی توجہ کا مرکز بنیں اس جوڑے کی شادی کی تقریب میں سوشل میڈیا کی متعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ 2024 میں بیٹی کی پیدائش کے فوراً بعد ہی ان کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے اور پھر طلاق ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات، پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

سائنسدان اب خلا سے دیکھیں گے زمین کی مسکراہٹ، چین اور یورپی خلائی ایجنسی کا تاریخی بریک تھرو

پانی کا بحران اور سندھ طاس معاہدہ: بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پاکستان کو سنگین سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا

پاک چین دوستی کے 75 سال: پاکستان 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کرے گا

بنگلہ دیش میں خسرہ کی ویکسین کی قلت، یونیسیف کے انتباہ کو نگران حکومت نے نظرانداز کیا

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا