کوئٹہ میں ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن: بجلی چوری اور کرپشن کے سینکڑوں کیسز بے نقاب

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے اینٹی کرپشن سرکل نے گزشتہ 2 سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بجلی چوری اور کرپشن کے خلاف بڑی کارروائیوں کی تفصیلات سامنے رکھ دیں۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: بجلی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیاں، اعداد و شمار جاری

ترجمان کے مطابق بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 1,193 کیسز بے نقاب کیے گئے، جبکہ 17,560 مقامات کی چیکنگ کے دوران اہم انکشافات بھی سامنے آئے۔

ایف آئی اے نے بجلی چوروں کے خلاف 324 مقدمات درج کیے اور 853 انکوائریز شروع کیں، جس سے ملوث عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 172 ملین روپے کی کرپشن بے نقاب کی گئی، جبکہ 825 ملین روپے کی ریکوری بھی عمل میں لائی گئی۔ اس کے علاوہ 620 ٹیمپرڈ میٹرز اور 15 غیر قانونی ٹرانسفارمرز ضبط کیے گئے۔

کنڈا سسٹم کے خلاف کارروائی کے دوران 1,300 میٹر تار بھی برآمد کی گئی، جبکہ تحقیقات میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بعض افسران کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کرپشن کیس میں گرفتار 3500 سرکاری ملازمین سے کتنی وصولی کی گئی؟

اووربلنگ کے کیسز میں 14 افسران کے خلاف 7 ایف آئی آرز درج کی گئیں، جبکہ بجلی چوری کے مزید کیسز میں 23 افسران کے خلاف 6 مقدمات قائم کیے گئے۔

ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ کرپشن اور بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، اور ملوث عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!