کراچی میں بادلوں کا راج: رات گئے ژالہ باری کے بعد آج بھی بوندا باندی کا امکان

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہوا وہیں حادثات میں ایک اور ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں موسلا دھار بارش: بچی سمیت 6 افراد جاں بحق، سیلابی صورتحال

گلستانِ جوہر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی، جس کے بعد گزشتہ دو روز کے دوران بارش سے متعلقہ واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔ بارش کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

رات بھر جاری رہنے والی اس بارش نے ایئرپورٹ، شاہ فیصل، ملیر، گلستانِ جوہر، لیاقت آباد اور نیو کراچی سمیت شہر کے لگ بھگ تمام حصوں کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔ اس کے علاوہ جہانگیر روڈ، گرومندر، یونیورسٹی روڈ، ناردرن بائی پاس، گارڈن، سرجانی اور اورنگی ٹاؤن میں بھی بادل جم کر برسے، جبکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری (اولے) بھی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں بارش کا نیا سلسلہ، مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، انتظامیہ الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا یہ طاقتور سلسلہ اب آہستہ آہستہ جنوب مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، تاہم ملک کے دیگر حصوں میں یہ سسٹم 4 اپریل تک اثر انداز رہے گا۔ کراچی کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ آج شہر میں تیز بارش کا امکان تو نہیں، لیکن مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!