ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں تیسری بار ناکامی، اٹلی کے فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ مستعفی

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی کی قومی فٹبال ٹیم کی مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کرنے کی ناکامی کے بعد اٹالین فٹبال فیڈریشن کے سربراہ گبریئل گراوینا مستعفی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گبریئل گراوینا نے روم میں فیڈریشن ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اجلاس کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ ان کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اٹلی کے وزیر کھیل اینڈریا ابودی نے ایک روز قبل ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: اٹلی مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ سے باہر، بوسنیا کے ہاتھوں پنالٹیز پر شکست

4 مرتبہ کی عالمی چیمپئن اٹلی کی ٹیم پلے آف مرحلے میں بوسنیا کے خلاف پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کے بعد ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی۔ یہ مسلسل تیسری بار ہے کہ اٹلی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے، جسے ملک کی فٹبال تاریخ کا بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جینارو گیٹوسو کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ سابق معروف گول کیپر اور ٹیم کے جنرل منیجر جیان لُوئیجی بوفون پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026: میچز پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھے جاسکیں گے؟

یورپی فٹبال تنظیم کے صدر الیکساندر چیفرین نے بھی اٹلی کے اسٹیڈیمز کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انفراسٹرکچر بہتر نہ کیا گیا تو 2032 کی یورپی چیمپئن شپ کی میزبانی اٹلی سے واپس لی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گبریئل گراوینا 2018 میں فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے تھے، تاہم حالیہ ناکامیوں اور ٹیم کی گرتی کارکردگی کے باعث انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم