بلوچستان: عازمین حج کے لیے حجاز مقدس کا سفر آسان، کوئٹہ سے براہ راست پروازوں کا آغاز

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے عازمین حج کے لیے حجاز مقدس کا سفر آسان ہو گیا۔ کوئٹہ سے براہ راست پروازوں کا آغاز ہونے کے بعد کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے ایک اور اہم سنگ میل طے کر لیا۔

ترجمان پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق پی کے 747 نے نئے رن وے پر گزشتہ شب پہلی ’نائٹ لینڈنگ‘ کی، یہی پرواز بعد ازاں 145 عازمین حج کو لے کر براہ راست مدینہ کے لیے روانہ ہو گئی۔ اس سے پہلے پی کے 6133 اور 6137 تین سو عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوئیں تھیں۔

ترجمان کے مطابق جہاز کے پائلٹس نے کہا کہ رات میں کوئٹہ ایئرپورٹ کے نئے کیٹ-ٹو رن وے پر اترنا انتہائی خوشگوار تجربہ تھا۔ اس سے قبل کوئٹہ سے عازمین حج کو پہلے کراچی کا سفر کرنا پڑتا تھا، حال ہی میں اپ گریڈڈ 12,000 فٹ لمبے رن وے کی بدولت براہ راست پروازیں ممکن ہوئیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا کہ نئے رن وے پر CAT-II جدید ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم ہر قسم کے موسمی حالات میں آپریشنز کو یقینی بناتا ہے۔ نئے رن وے کی بدولت وائیڈ باڈی جہاز (بوئنگ 777 اور اس کے مساوی) اب کوئٹہ ایئرپورٹ لینڈ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!