بلوچستان میں بارشوں کی تباہ کاریاں، 9 افراد جاں بحق، 150 گھر متاثر

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ایک رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 صوبائی پی ڈی ایم اے نے حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق اپنی روزانہ کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور 5 بچے شامل ہیں، جبکہ مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 8 بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی

پی ڈی ایم اے کے مطابق چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے واقعات اموات کی بڑی وجہ بنے۔

محکمہ کے مطابق کیچ، ہرنائی، کوہلو اور لورالائی سمیت جعفر آباد، کچھی اور ژوب میں بھی جانی نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی میں بارش کا نیا سلسلہ، مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، انتظامیہ الرٹ مزید پڑھیں:

بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے مجموعی طور پر 150 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 28 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 122 گھروں کو جزوی نقصان ہوا۔

اسی طرح نصیر آباد، چمن، کوئٹہ، حب اور آواران سمیت لسبیلہ، پشین، قلعہ عبداللہ، کچھی اور ژوب میں بھی مالی نقصانات رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp