کوئٹہ شہر میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے تین ٹیوب ویلوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں نے شیر جیسا بیٹا مار کر میری کمر توڑ دی، کوئٹہ فائرنگ میں فرزند کھونے والے باپ کی فریاد
ویڈیو فوٹیج میں مسلح افراد کو ٹیوب ویل پر موجود افراد پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دونوں ملزمان کے چہرے واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ مشرقی بائی پاس اور سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقوں میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ، جوابی کارروائی میں 3 ملزمان ہلاک
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔













