حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ صوبوں کے ساتھ مشاورت سے کیا، علی پرویز ملک

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے اور حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلے صوبوں کے ساتھ مشاورت سے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیزل و پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں بالترتیب 184 روپے 49 پیسے اور 137 روپے 23 پیسے اضافہ

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے کہ موجودہ صورتحال کا کوئی فریق غیر معمولی فائدہ نہ اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیوی کی مجموعی وصولی میں کوئی خاص فرق نہیں آیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ آئل ریفائنریز کا نظام پیچیدہ ہے اور اسے سادہ انداز میں نہیں دیکھا جا سکتا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ سبسڈی کے اثرات اکثر غریب طبقے تک مؤثر انداز میں نہیں پہنچ پاتے۔

مزید پڑھیے:  آئی ایم ایف کا پیٹرولیم لیوی میں نرمی سے انکار، حکومت کا عوامی ریلیف کے لیے دوبارہ مذاکرات کا فیصلہ

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ معاملات شفاف رکھنے ہیں جبکہ وزیر خزانہ ان اداروں کو ملکی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب