چینی کمپنی ڈیپ سیک کے نئے مصنوعی ذہانت ماڈل وی 4 کی تیاری مکمل، لانچنگ کب ہوگی؟

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ڈیپ سیک نے اپنے نئے مصنوعی ذہانت ماڈل وی 4 کی تیاری مکمل کرلی ہے، جو آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اس ماڈل کو چینی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز کے تیار کردہ چِپس پر چلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جسے عالمی اے آئی مقابلے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وی 4 ماڈل کی تیاری کے دوران کیمبرِیکون ٹیکنالوجیز کے ساتھ کئی ماہ تک تعاون کیا گیا، جبکہ انجینئرز نے سافٹ ویئر کے بعض حصوں کو دوبارہ لکھا تاکہ اسے مقامی چِپس کے ساتھ ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: چینی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کس مسئلے سے دوچار ہے؟

دوسری جانب علی بابا، بائٹ ڈانس اور ٹین سینٹ سمیت بڑی چینی ٹیک کمپنیوں نے ہواوے کے نئے چِپس کی بڑی تعداد میں خریداری کے آرڈرز دے دیے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ آرڈرز لاکھوں یونٹس پر مشتمل ہیں، جو وی 4 ماڈل کی لانچ سے قبل ہی مضبوط طلب کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں مقامی چِپ ٹیکنالوجی پر اعتماد بڑھ رہا ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں عالمی مقابلہ مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیپ سیک نے روایتی طریقہ کار کے برعکس امریکی چِپ ساز کمپنیوں کو وی 4 ماڈل تک رسائی نہیں دی اور مقامی شراکت داروں پر انحصار کیا، جسے چینی اے آئی ایکو سسٹم کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کا نیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل متعارف

کمپنی اس وقت وی 4 کے مزید دو ورژنز پر بھی کام کر رہی ہے، جو مختلف صلاحیتوں کے حامل ہوں گے اور اسی طرز کے ہارڈویئر پر چلیں گے۔

واضح رہے کہ ڈیپ سیک کے سابقہ ماڈلز نے عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز میں اتار چڑھاؤ پیدا کیا تھا اور مغربی کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں