بلوچستان میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، ایف سی اور سول انتظامیہ کا ریلیف آپریشن جاری

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقوں چمن، قلعہ عبداللہ، گلستان، لورالائی، دوبندی اور دکی میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے، جبکہ عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک کنٹرول سینٹرز بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔

ایف سی کے جوان مختلف علاقوں میں شہریوں اور مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو خوراک اور طبی امداد کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کی امدادی کاوشوں پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایف سی بلوچستان کی بروقت امدادی کارروائیوں پر وہ بے حد شکر گزار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟