پاکستان کی مالی استحکام میں بہتری، متحدہ عرب امارات کے طویل المدتی ڈیپازٹ کی واپسی اعتماد کا مظہر

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو طویل المدتی غیر ملکی ڈیپازٹ کی ادائیگی کرکے اپنی مضبوط ہوتی ہوئی مالی پوزیشن اور بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کا واضح ثبوت دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر سے متعلق گمراہ کن تبصروں کو مسترد کردیا

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026 کے اختتام تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر قریباً 21.79 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جو ملک کی بیرونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2022 میں پاکستان کو شدید بیلنس آف پیمنٹس بحران اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا تھا، جس کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک وقت میں 7 ارب ڈالر سے بھی کم سطح تک گر گئے تھے۔

تاہم بعد ازاں حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) اور دیگر دوطرفہ شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے معاشی اصلاحات اور بیرونی کھاتوں کے استحکام پر توجہ دی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

جون 2025 کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر قریباً 14.51 ارب ڈالر ہو گئے، جو جون 2024 کے قریباً 9.39 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ یہ بہتری بیرونی رقوم کی آمد اور مؤثر پالیسی اقدامات کا نتیجہ ہے۔

2026 میں بھی بحالی کا یہ رجحان جاری رہا اور ذخائر 2022 کے بعد کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بیرونی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی بندرگاہ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر شپنگ سروس شروع

ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ڈیپازٹ کی واپسی پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی لیکویڈیٹی اور پالیسی ساکھ کا مظہر ہے۔ جب ملک کے پاس ادائیگی کی صلاحیت موجود ہے اور ذخائر مستحکم ہیں، تو اس اقدام کو مالی دباؤ کے طور پر پیش کرنا درست نہیں۔

پاکستان نہ صرف اپنی ذمہ داریاں بخوبی پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ برادر ملک متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط تعلقات کو بھی اہمیت دیتا ہے، جو ہر حال میں برقرار رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں