نیدرلینڈز میں گزشتہ سال میوزیم سے چوری ہونے والا ڈھائی ہزار سالہ قدیم سونے کا ہیلمٹ برآمد

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیدرلینڈز میں گزشتہ سال میوزیم سے چوری ہونے والا 2 ہزار 500 سال قدیم سونے کا نایاب ہیلمٹ برآمد کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق حکام نے مشرقی ڈچ شہر اسن میں پریس کانفرنس کے دوران رومانیا کے تاریخی ورثے سے تعلق رکھنے والا ‘کوٹوفینیستی’ ہیلمٹ میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ یہ ہیلمٹ قدیم ڈیشیا تہذیب سے منسوب ایک قیمتی قومی خزانہ تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری، ہندوستانی تاریخی اشیا بھی شامل

استغاثہ کی نمائندہ کورین فاہنر نے بتایا کہ ‘ہم اس کامیابی پر بے حد خوش ہیں، یہ ایک مشکل اور طویل مرحلہ تھا، خاص طور پر رومانیا کے لیے’۔

یہ ہیلمٹ جنوری 2025 میں ڈرینٹس میوزیم میں نمائش کے دوران چوری کیا گیا تھا، جہاں نامعلوم چور اسے 3 سونے کے کنگنوں سمیت لے گئے تھے۔ حکام کو خدشہ تھا کہ اپنی منفرد ساخت اور شہرت کے باعث اسے فروخت کرنا مشکل ہونے کی وجہ سے ممکنہ طور پر پگھلا دیا جائے گا۔

پولیس نے واقعے کے کچھ ہی عرصے بعد 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا، جن کے ساتھ معاہدے کے نتیجے میں دو کنگن بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جبکہ تیسرے کنگن کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت اپریل کے آخر میں شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: لوور میوزیم میں پانی کا رساؤ: مصری نوادرات کی سینکڑوں نایاب کتابیں متاثر

میوزیم کے ڈائریکٹر رابرٹ وان لانگھ کے مطابق ‘ہیلمٹ کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور اس پر ہلکی سی ڈینٹ آئی ہے، تاہم اسے مستقل نقصان نہیں پہنچا، جبکہ کنگن بالکل محفوظ حالت میں ہیں’۔

تحقیقات کے مطابق چوروں نے میوزیم میں داخل ہونے کے لیے دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور ہتھوڑے کا استعمال کیا، جبکہ سیکیورٹی فوٹیج میں 3 افراد کو دروازہ توڑتے اور دھماکا کرتے دیکھا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!