پنجاب: فری ٹرانسپورٹ پائلٹ منصوبے کی منظوری، صفائی اور پرائس کنٹرول پر وزیراعلیٰ کی سخت ہدایات

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس میں صوبے بھر میں عوامی سہولت، صفائی اور مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے متعدد بڑے فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کے خلاف جنگ تیز، مریم نواز کی ہدایت پر اسپتال کی تعمیر 3 شفٹوں میں جاری

اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

گوجرانوالہ، ملتان اور سیالکوٹ میں فری ٹرانسپورٹ پائلٹ

وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ، ملتان اور سیالکوٹ میں فری پبلک ٹرانسپورٹ کے پائلٹ منصوبے کی منظوری دے دی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم 17 اضلاع میں بھی اس سہولت کے اجرا پر غور جاری ہے۔

انہوں نے فی کلومیٹر کرایوں کے تعین کے لیے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی جبکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے اثرات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مہنگائی کنٹرول اور اشیائے ضروریہ پر اقدامات

اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں آٹے کی قیمت دیگر صوبوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔

قیمت کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ سندھ سے 427 روپے، خیبرپختونخوا سے 823 روپے اور بلوچستان سے 790 روپے کم ہے۔

مزید پڑھیے: پنجاب میں موٹرسائیکل مالکان پیٹرول رعایتی نرخ پر کیسے حاصل کریں؟ مریم نواز نے طریقہ بتادیا

وزیراعلیٰ نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا حکم دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری نرخوں سے مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں سے خریداری نہ کریں۔

پیرا کو صوبے بھر میں ایل پی جی کے نرخ ریگولیٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

صفائی مہم: 2 ہفتے کی ڈیڈ لائن

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے 2 ہفتوں کی ڈیڈ لائن دے دی۔

جھنگ میں ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ایک یونین کونسل کی مکمل صفائی کا حکم دیا گیا۔ کمشنرز کو روزانہ تصاویر اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کے تحت قبرستانوں میں صفائی مہم دوبارہ شروع کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

شہری بہتری اور بیوٹیفکیشن پروجیکٹس

اجلاس میں مختلف شہروں میں بیوٹیفکیشن اور اپ گریڈیشن منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جون تک ان کی تکمیل کی ہدایت دی گئی۔

فیصل آباد گھنٹہ گھر میں ڈرینج اور بجلی کے تار ہٹانے کے اقدام کو سراہا گیا۔

مختلف شہروں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر ناپسندیدگی کا اظہار

وزیراعلیٰ نے شجرکاری، زیبرا کراسنگ، اسٹریٹ لائٹس، گرین بیلٹس اور دیگر شہری اشاریوں (کے پی آئیز) پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

عوامی تحفظ اور انتظامی ہدایات

وزیراعلیٰ نے کھلے نالوں اور غیر محفوظ جوہڑوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی ناکامی تصور ہوگی۔

اسسٹنٹ کمشنرز کو گلی محلوں میں تالابوں اور جوہڑوں کا سروے کرنے اور انہیں محفوظ بنانے کی ہدایت دی گئی۔

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں اے آئی کے ذریعے گلیوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ، ڈیجیٹل میپنگ سسٹم کے آغاز، ’ستھرا پنجاب ہیرو‘ کے نام سے اے آئی ہیلپ لائن متعارف کروانے اور کچرے کی نشاندہی کے لیے اے آئی بیسڈ ویسٹ ڈیٹیکشن آٹو موبائل پائلٹ منصوبہ پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کا پیغام

مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبے کے مختلف شہروں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نظر آنا افسوسناک ہے اور صفائی کے نظام میں فوری اور واضح بہتری لانا ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیے:  وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات رنگ لائے، پنجاب میں فضائی معیار میں تاریخی بہتری

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور پنجاب کو صاف، منظم اور جدید صوبہ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم