صدر ٹرمپ وزیراعظم پاکستان کی اپیل سے آگاہ، جلد ردعمل دیں گے، وائٹ ہاؤس

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی اپیل سے آگاہ ہیں اور اس پر جلد ردعمل دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے بھی عندیہ دیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کی گئی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور جلد اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی مہلت دی جائے۔

ساتھ ہی انہوں نے ایران سے بھی خیر سگالی کے طور پر آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھولنے کی درخواست کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟