’بہت کچھ اچھا ہونے جارہا ہے‘، جنگ بندی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا بیان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ثالثی سے حاصل ہونے والی 2 ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان نے عالمی سیاسی منظرنامے میں سکون پیدا کیا اور اسٹاک مارکیٹس میں زبردست مثبت ردعمل دیکھنے کو ملا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے تصفیہ کی آمادگی کے بعد اسے ’دنیا کے امن کے لیے بڑا دن‘ قرار دیا، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں KSE-100 انڈیکس نے 12,000 سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران 2 ہفتے کی جنگ بندی رضامند، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششیں کامیاب

بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران جنگ کے پھیلاؤ سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار ہے اور امریکا کی جانب سے ممکنہ حملے دو ہفتوں کے لیے روکے جا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مشاورت کے بعد اس عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا علاقے میں استحکام پیدا کرنے کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گا اور آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کو ہموار کرے گا۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ معاہدے کے بعد اقتصادی مواقع پیدا ہوں گے اور ایران میں تعمیر نو کے اقدامات جلد شروع کیے جا سکتے ہیں۔

پاکستان نے اپنے کردار کو ثالث کے طور پر مضبوط کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں 10 اپریل کو بات چیت کی دعوت دی ہے تاکہ دیرپا امن معاہدہ ممکن بنایا جا سکے۔ اس دوران امریکی اور پاکستانی حکام کے مطابق ایران نے محتاط مگر مثبت ردعمل دیا ہے اور شرط رکھی ہے کہ حملے بند ہوں تو وہ بھی دفاعی کارروائیاں روک دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا عارضی جنگ بندی کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

اس جنگ بندی کی خوشخبری نے اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست اثر ڈالے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں KSE-100 انڈیکس نے اوپننگ میں 12,362 پوائنٹس یا 8.15 فیصد اضافہ دکھایا، جس کے بعد مارکیٹ ہالٹ لگایا گیا تاکہ سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں کو منظم کیا جا سکے۔

بین الاقوامی منڈیوں میں بھی بھارتی اسٹاک انڈیکس، نِفٹی اور سینسکس میں بالترتیب 3.39 فیصد اور 3.57 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ کر 95 ڈالر ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کے وسیع تر مفاد و قیام امن کے لیے پاکستان کی قیادت کا کردار قابلِ فخر ہے، شاہین آفریدی

’آج پاکستان سے باہر پاکستانی کہلوانے پر الگ ہی خوشی ہے‘، ایران-امریکا جنگ بندی کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کے جذبات دیدنی

امریکا ایران جنگ بندی: نواز شریف کی وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی تعریف

اسلامی تنظیم تعاون کا امریکا، ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

افغان سرزمین سے عالمی دہشت گردی کا پھیلاؤ، چین بھی تشویش میں مبتلا

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟