’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں، اس تاریخی کامیابی پر بھی جو خوش نہ ہو وہ پاگل ہی ہوگا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام اکابرین کو ایک جگہ بیٹھ کر مشاورت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات جتنے بھی ہوں، موجودہ حالات میں ہمیں حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور ہم حکومت کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت عالمی حالات خاص طور پر ٹرمپ کی انا مسئلہ ہے، وہ سمجھتے تھے کہ ایران سرینڈر کر جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

قائد حزب اختلاف نے پاکستان کی نعمتوں کی طرف بھی توجہ دلائی اور کہاکہ یہ موقع آسمان سے آیا ہے، اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے بارے میں بھی بات کی اور کہاکہ عمران خان اس ملک کے رہنے والے ہیں، جیل میں ان سے ملاقات کر کے انہیں اپنے مؤقف پر راضی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اب تک جتنی بھی تحریکیں ملی ہیں، عمران خان جتنی مقبولیت کسی کو نہیں ملی، ان کو جیل میں ڈالنا جرم ہے۔

محمود اچکزئی نے حکومت کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی