نواز شریف نے 2 مرتبہ ٹوٹتے مذاکرات کو بچایا: ابصار عالم

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صحافی ابصار عالم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے امریکا، ایران اور پاکستان کے درمیان جاری حساس مذاکرات میں خاموش مگر نہایت اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: مودی کو اسلام آباد مذاکرات کے لیے ویٹر کی نوکری مل گئی‘، جنگ بندی کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

ان کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 2 مرتبہ مذاکرات ایران کے سخت مؤقف کے باعث ڈیڈلاک کا شکار ہوئے، تاہم نواز شریف کی مداخلت سے صورتحال کو سنبھال لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے دونوں مواقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے براہ راست رابطہ کیا اور انہیں مذاکرات جاری رکھنے پر آمادہ کیا۔

ابصار عالم نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان قریبی ذاتی تعلقات ہیں، جن کی بنیاد پر انہوں نے ایرانی قیادت کو قائل کیا کہ امن کا یہ موقع ضائع نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کا مشرق وسطیٰ جنگ بندی کا خیرمقدم، شہباز شریف کا شکریہ اور پاکستان کے کردار کا اعادہ

ان کا کہنا تھا کہ اس مداخلت کے بعد مذاکرات دوبارہ بحال ہوئے اور پیشرفت ممکن ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ اعلیٰ سطح پر مختلف رہنماؤں کے درمیان رابطے بھی جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘