راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے کل ہونیوالے امتحانات ملتوی کردیے

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ 10 اپریل یعنی جمعہ کو ہونے والے میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

امتحانات وفاقی دارالحکومت میں امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات کے باعث متوقع غیر معمولی سفارتی سرگرمیوں کے پیش نظر ملتوی کیے گئے ہیں۔

بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر کے 64 امتحانی مراکز میں ہونے والے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: امریکی اور ایرانی وفود آج پاکستان پہنچیں گے، سعودی وزیر خارجہ کا عراقچی اور اسحاق ڈار سے رابطہ

تاہم راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملتوی کیے جانے والے امتحانات میں لازمی اردو اور جغرافیہ کے پرچے شامل ہیں۔

ان پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور امیدواروں کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:جنگ بندی کا فیصلہ پاکستان کی درخواست پر کیا گیا، صدر ٹرمپ

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان کیا ہے تاکہ متوقع مذاکرات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق مذاکرات کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی مدد سے جامع حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان علما کونسل اور عالمی تنظیمِ تعظیمِ حرمین شریفین کی سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خواتین ہاکی کو دوبارہ فعال بنانے کا منصوبہ، نئی کھلاڑیوں کو عالمی میدان میں موقع مل گیا

خوراک خریدنے سے پہلے معلومات چیک کرنے والی ایپس واقعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں؟

کب اور کہاں سجے گا اسٹار کھلاڑیوں کا میلہ؟ پی سی بی کے دھماکے دار ٹورنامنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم