جنگ بندی معاہدے میں لبنان بھی شامل ہے، پاکستانی مندوب کی وضاحت

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے عاصم افتخار احمد، نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا، جاپان اور یورپی ممالک کی جانب سے پاکستان کی تعریف، لبنان میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ، مشترکہ اعلامیہ جاری

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی مندوب نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی میں لبنان میں کشیدگی کے خاتمے کی شق بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ اس معاملے پر ابہام کیوں پیدا کیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ نکتہ واضح طور پر جنگ بندی معاہدے کا حصہ تھا۔

مزید پڑھیں: لبنان نے اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے پاکستان سے تعاون مانگ لیا

البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ لبنان میں عملی طور پر تشدد کا مکمل خاتمہ کب اور کیسے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp