روس کا آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر 32 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کا اعلان، یوکرین کی تصدیق

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے صدر نے آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر 32 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، جس پر یوکرین نے بھی عمل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

روسی حکام کے مطابق جنگ بندی کا اطلاق ہفتے کی سہ پہر سے اتوار کی رات تک ہوگا، جس دوران تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں روک دی جائیں گی۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ اس دوران ممکنہ اشتعال انگیزی یا حملوں کا جواب دینے کے لیے فوج کو تیار رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ بندی کا انحصار پیوٹن پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

روسی صدر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مذہبی تہوار کے دوران کشیدگی میں کمی لانا ہے، تاہم اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی عارضی جنگ بندی ہو چکی ہے جس کے دوران دونوں فریق ایک دوسرے پر خلاف ورزی کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔

یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک پہلے بھی ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کی تجویز دے چکا ہے اور اب اس فیصلے کے مطابق کارروائی کرے گا۔ ان کے مطابق عوام کو ایسا ایسٹر درکار ہے جو خوف اور حملوں سے پاک ہو۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ اور فرانس کی تجویز کیا ہے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کئی بار عارضی جنگ بندی کی پیشکش کر چکا ہے تاکہ امن کی طرف قدم بڑھایا جا سکے، تاہم ماسکو نے اکثر ان تجاویز کو مسترد کیا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں، لیکن اب تک کسی مستقل معاہدے کی جانب پیش رفت نہیں ہوسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم