امریکا ایران مذاکرات میں پلان بی کا کوئی آپشن موجود نہیں، بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات میں عالمی برادری کے پاس متبادل حکمتِ عملی یعنی پلان بی کا کوئی آپشن موجود نہیں، اس لیے ضروری ہے کہ پلان اے یعنی امن کی کوششوں کو ہر حال میں کامیاب بنایا جائے۔

برطانوی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے خبردار کیا کہ اس تنازع کے اثرات پوری دنیا کے لیے نہایت سنگین ثابت ہو سکتے ہیں۔

ان کے مطابق ایک ماہ کی سفارتی کاوشوں کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جنگ بندی کی منظوری دے دی ہے، جبکہ ایران کے 10 نکاتی فارمولے کو مذاکرات کی بنیاد بنایا گیا ہے، تاہم بعض نکات پر ابھی بھی اختلافات برقرار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایران میں فضائی حملے اور خطے میں جوابی کارروائیاں فی الحال رک گئی ہیں، اور پاکستان کو امید ہے کہ فریقین کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کی جا سکے گی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حالیہ کشیدگی کے باعث قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور عالمی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔

نوبیل امن انعام سے متعلق سوال پر انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان کی توجہ کسی انعام پر نہیں بلکہ خطے میں دیرپا امن کے قیام پر مرکوز ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ عالمی برادری کو امن کے واحد راستے پر ہی چلنا ہوگا، کیونکہ پلان بی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی