مشترکہ دفاعی معاہدہ: پاک فوج کے لڑاکا طیارے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گئے، سعودی وزارت دفاع

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ایک عسکری قوت مشترکہ دفاعی اسٹریٹجک معاہدے کے تحت کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گئی ہے۔

بیان کے مطابق ایئربیس مملکت کے مشرقی سیکٹر میں واقع ہے اور یہ تعیناتی دونوں برادر ممالک کے درمیان طے شدہ دفاعی تعاون کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا جنگ بندی خطے میں قیام امن کے لیے اہم، پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، سعودی عرب

سعودی وزارت دفاع کے مطابق یہ پاکستانی دستہ لڑاکا اور معاون طیاروں پر مشتمل ہے، جو پاک فضائیہ سے تعلق رکھتے ہیں، اور اس کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان عسکری ہم آہنگی کو فروغ دینا، آپریشنل تیاری کی سطح کو بلند کرنا، اور علاقائی وبین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کو تقویت دینا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی دفاع کا معاہدہ گزشتہ سال ستمبر میں طے پایا، اس  اہم تزویراتی دفاعی معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سلامتی تعاون کو مزید گہرا کرنا اور کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

نیب مقدمات سپریم کورٹ سنے یا آئینی عدالت؟ اہم قانونی نکتے پر سماعت کا آغاز

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم