کراچی میں شدید گرمی کا دور دورہ کب سے کب تک، بارش دوبارہ کب ممکن؟

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شہر قائد میں یہ سلسلہ منگل تک جاری رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکردو کی قیمتی ٹراؤٹ مچھلی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی زد میں

موسمیاتی ماہرین کے مطابق بحیرۂ عمان کے ساحلی علاقوں کے قریب اینٹی سائیکلونک سسٹم موجود ہے جس کے باعث سمندری ہوائیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اس صورتحال کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

درجہ حرارت کہاں تک جا سکتا ہے؟

ماہرین کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کم نمی کے باعث محسوس ہونے والی گرمی 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتی ہے۔

کیا یہ ہیٹ ویو ہے؟

موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ گرمی کی لہر کو ہیٹ ویو قرار نہیں دیا جا سکتا۔

مزید پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی کا مشروبات کے استعمال میں اضافے سے کیا تعلق ہے؟

توقع ہے کہ شام اور رات کے اوقات میں ہلکی رفتار سے سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہو جائیں گی جس سے موسم میں کسی حد تک بہتری آئے گی۔

آئندہ موسم کی پیشگوئی

ماہرین کے مطابق اپریل کے آخری دنوں یا مئی کے آغاز میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان موجود ہے۔

مزید پڑھیے: شدید بارشیں اور سیلاب: کلاؤڈ برسٹ، موسمیاتی تبدیلی یا ناقص منصوبہ بندی؟

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ٹرمپ موبائل‘ پر صارفین کا ڈیٹا لیک کرنے کا سنگین الزام

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل فون نئی آئی فون لائن اپ میں تمام تر توجہ کا مرکز بننے کے لیے تیار

شہزادی ڈیانا سے شہزادہ ہیری تک، جب شاہی رازوں سے پردہ اٹھنے پر دنیا حیران رہ گئی

امریکا کا گولڈن ڈوم میزائل پروگرام عالمی عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے، روس اور چین کا انتباہ

وزیراعظم سے برطانیہ کے مشیر قومی سلامتی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا