اسلام آباد ٹاکس: میڈیا سہولت مرکز میں صحافیوں کے لیے شاندار انتظامات، لذیذ کھانوں کا اہتمام

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹاکس کے موقع پر جناح کنونشن سینٹر میں قائم میڈیا فسیلیٹیشن سینٹر میں ملکی و غیر ملکی صحافیوں کے لیے پرتکلف ضیافت اور بہترین سہولیات کا اہتمام کیا گیا۔

میڈیا فسیلیٹیشن سینٹر میں صحافیوں کے لیے لذیذ کھانوں کا خصوصی انتظام کیا گیا جہاں بریانی، چکن قورمہ، فرائیڈ رائس اور چکن منچورین پیش کی گئیں جبکہ باربی کیو ڈشز میں کباب، تکے اور دیگر گرل آئٹمز بھی شامل تھے۔

صحافیوں کی تواضع کے لیے میٹھے میں جلیبی اور گلاب جامن پیش کیے گئے جبکہ چائے کے ساتھ سموسے، پیٹس اور مختلف بیکری آئٹمز بھی فراہم کیے گئے۔

جناح کنونشن سینٹر میں میڈیا نمائندوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا جہاں موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اسلام آباد ٹاکس کی کوریج کے لیے دنیا بھر سے آئے صحافیوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی گئیں، جن میں انٹرنیٹ، ورک اسٹیشنز اور ریفریشمنٹ کی مکمل سہولت شامل ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں جاری اسلام آباد مذاکرات غیر ملکی میڈیا کی بھرپور توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جبکہ میڈیا نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ٹاکس کے دوران عالمی میڈیا کے لیے سازگار ماحول اور مکمل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کا حکم، کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور

اسلام آباد: پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی نار پاکستان کے یوفون میں انضمام کی منظوری دے دی

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز: 37 ملازمین معطل، 10 کو شوکاز نوٹس

وفاقی حکومت چھوڑنے کا ارادہ نہیں، وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ٹائم لائن چاہتے ہیں : رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم