بنوں میں حالیہ سیکیورٹی آپریشن نے نہ صرف ایک اہم شدت پسند کو ہلاک کیا بلکہ خوارج نیٹ ورکس کے پسِ پردہ موجود علاقائی روابط کو بھی بے نقاب کر دیا۔ اس کارروائی میں افغان طالبان کے سابق رکن فتح اللہ عرف مدثر، جو پکتیا سے تعلق رکھتا تھا اور بعد ازاں فتنہ الخوارج میں شامل ہو گیا تھا، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا۔
مزید پڑھیں: لکی مروت میں مولانا خالد امین قتل، خوارج کی انسانیت دشمنی ایک بار پھر بے نقاب
یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان خوارج کے خلاف منظم اور انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان آپریشنز کا مقصد نہ صرف دہشتگرد نیٹ ورکس کا خاتمہ ہے بلکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے شورش زدہ علاقوں میں ریاستی رٹ کو مستحکم کرنا بھی ہے۔
#عکسها
فتح الله، مشهور به مدثر از زرمت ولایت پکتیا که قبلأ عضو طالبان افغان بود، سه روز پیش از سوی نیروهای امنیتی پاکستان در بنو ایالت خیبرپختونخوا کشته شد. مدثر به تحریک طالبان پاکستان پیوسته بود.#آماج_نیوز pic.twitter.com/s7aqK0lfKO— Aamaj News (@aamajnews_24) April 12, 2026
دوسری جانب یہ حقیقت بھی نمایاں ہو کر سامنے آتی ہے کہ خوارج عناصر اپنی بقا کے لیے افغان سرزمین اور وہاں موجود سہولتکاری پر انحصار کرتے ہیں۔ سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں، بھرتی کے ذرائع، تربیتی کیمپ اور آپریشنل منصوبہ بندی ان کے لیے ناگزیر سہارا بن چکے ہیں، جو ان کی اندرونی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔
پاکستانی فورسز کے ساتھ براہ راست مقابلے کی صلاحیت نہ رکھنے کے باعث یہ عناصر افغان علاقوں کو بطور محفوظ پناہ گاہ استعمال کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے نیٹ ورکس کی کارروائیاں زیادہ تر سرحدی علاقوں تک محدود رہتی ہیں۔
فتح اللہ کی ہلاکت اس بات کی بھی نشاندہی کرتی ہے کہ افغان طالبان سے وابستہ عناصر اور خوارج کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کا ایک تسلسل موجود ہے، جو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہتا ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
یہ کامیاب آپریشن پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور درست حکمت عملی کا مظہر ہے۔ ریاست کی جانب سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد نہ صرف دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کو کمزور کر رہا ہے بلکہ ان کے آپریشنل دائرہ کار کو بھی بتدریج محدود کر رہا ہے۔
مجموعی طور پر بنوں آپریشن اس وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔












