لکی مروت میں مولانا خالد امین قتل، خوارج کی انسانیت دشمنی ایک بار پھر بے نقاب

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامور عالم دین مولانا خالد امین کو سرائے نورنگ کے پریڈ گراؤنڈ میں دہشتگردوں نے قتل کردیا۔ یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف ایک معزز مذہبی شخصیت کے قتل کا سانحہ ہے بلکہ اس نے خوارج کے اس چہرے کو بھی بے نقاب کردیا ہے جو امن، علم اور انسانیت کا دشمن ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے ایک منظم اور بزدلانہ کارروائی کے ذریعے مولانا خالد امین کو نشانہ بنایا۔ اس حملے نے واضح کردیا ہے کہ خوارج کسی بھی اخلاقی اصول، انسانی جان یا مذہبی اقدار کا احترام نہیں کرتے اور ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوارج کی دہشتگردی کسی ایک طبقے تک محدود نہیں رہی۔ وہ اساتذہ، علما، طلبہ، بزرگوں، خواتین اور بچوں تک کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ ان کی کارروائیاں معاشرے میں خوف، بدامنی اور انتشار پھیلانے کی ایک منظم کوشش کا حصہ ہیں، جس کا مقصد صرف اپنے مذموم عزائم کی تکمیل ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مولانا خالد امین جیسے جید عالم دین کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ خوارج دراصل علم اور شعور کے بھی دشمن ہیں۔ ان کا ایجنڈا خونریزی، سفاکیت اور معاشرتی ڈھانچے کو تباہ کرنے پر مبنی ہے، جس میں کسی بھی قسم کی انسانیت یا اخلاقیات کی گنجائش نہیں۔

دینی حلقوں نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علما پر حملے اس بات کی واضح علامت ہیں کہ خوارج اسلامی تعلیمات کو مسخ کرکے پیش کررہے ہیں، جبکہ ان کے اپنے اقدامات اسلام کی حقیقی روح کے سراسر خلاف ہیں۔ ان کا اسلام، امن یا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ انسانیت کے خلاف ایک کھلی جنگ لڑ رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات اس امر کو مزید واضح کرتے ہیں کہ خوارج کا نظریہ تشدد، نفرت اور انتشار پر مبنی ہے، جس کا کسی بھی جائز مذہبی یا اخلاقی اصول سے کوئی تعلق نہیں۔ ریاست نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور ملک میں امن و استحکام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!