اداکارہ رمشا خان کی خوشحال خان سے شادی کی تصدیق، نجی تصاویر لیک ہونے پر شدید ردعمل

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے اداکار خوشحال خان کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نجی تصاویر کے لیک ہونے پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی نجی تصاویر بغیر اجازت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئیں جو نہ صرف غیر اخلاقی عمل ہے بلکہ ان کی پرائیویسی میں سنگین مداخلت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ صفحات اور اکاؤنٹس ان کی نجی زندگی کے لمحات کو شہرت اور توجہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تصاویر کسی بھی صورت میں عوامی استعمال یا تشہیر کے لیے نہیں ہیں۔

رمشا خان نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنے کی قائل رہی ہیں اور آئندہ بھی اسی اصول پر عمل پیرا رہیں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی تمام تصاویر فوری طور پر سوشل میڈیا سے ہٹا دی جائیں اور دوبارہ کسی بھی پلیٹ فارم پر شیئر نہ کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان واقعی رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے؟ خفیہ شادی کی خبروں پر اداکار نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے کوئی عوامی خبر نہیں لہٰذا اس کا احترام کیا جائے اور ان کی پرائیویسی کو یقینی بنایا جائے۔ آخر میں انہوں نے مزید تفصیلات مناسب وقت پر شیئر کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب